لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے سے ہٹانے کے خلاف درخواست پر سماعت کل 12جنوری تک ملتوی کر دی۔
لاہورہائیکورٹ کے 5 رکنی بنچ نےپرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی، گورنر کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ عدالت نے 17دن کا وقت دیا تھا مگر وزیر اعلیٰ نے اعتماد کا ووٹ نہیں لیا۔ بینچ کے سربراہ جسٹس عابد عزیز شیخ نے کہا کہ آخر میں تو وزیر اعلیٰ کا فیصلہ اراکین نے ہی کرنا ہے، عدالت اعتماد کے ووٹ کے لیے مناسب وقت دے سکتی ہے۔ پرویز الٰہی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ وہ اس قانونی نکتے پر دلائل دیں گے۔ جسٹس عاصم حفیظ نے ریمارکس دیے کہ وزیر اعلیٰ کے پاس 24 گھنٹے 186 ارکان کی حمایت ہونی چاہیے۔عدالت نے وقت ختم ہونے پر سماعت جمعرات12جنوری تک تک ملتوی کر دی اور حکم امتناع میں ایک روز کی توسیع کردی۔