قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کہتے ہیں کہ کپتانی میں مین منیجمنٹ کافی سیکھنے کوملی کہ کس سے کیا کام لینا ہے۔ آئی سی سی ڈیجیٹل کودئیے گئے انٹرویومیں بابراعظم نے کہا کہ بطورکپتان میرا کام ٹیم کواعتماد دینا اورکھلاڑیوں سے پرفارمنس لینا ہے۔ ٹیم کی ڈیمانڈ ہوتی ہے کہ میں پرفارم کروں اور میچ جتواکردوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے بڑے پلیئرزکے ساتھ نام لئے جانے سے اعتماد ملتا ہے۔ کپتانی سے متعلق بھی بہت کچھ سیکھا۔ بطور بیٹسمین کوشش ہوتی ہے کہ ہربار ایسا پرفارم کروں جوپاکستان کیلئے بہتر ہو۔

- October 27, 2022
3 years ago
0
Tags:
You can share this post!