پرتھ : آسٹریلیا کی ویسٹ انڈیزکے خلاف پہلےٹیسٹ میں 164رنزسے فتح

پرتھ : آسٹریلیا کی ویسٹ انڈیزکے خلاف پہلےٹیسٹ میں 164رنزسے فتح

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میں 164 رنزسے شکست دے کر دومیچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ پرتھ میں کھیلے گئے میچ کے پانچویں اورآخری روز ویسٹ انڈیز نے 498رنزکے ہدف کے تعاقب میں دوسری اننگز 192رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی تو اسے فتح کیلئے مزید 306 رنزدرکارتھے۔ کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے 110رنزکی اننگزکھیلی۔ روسٹن چیز نے 55 اور الزاری جوزف نے 43 رنزبنائے۔ ویسٹ انڈیزکی ٹیم دوسری اننگزمیں 333رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ اسپنرنیتھن لیون نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیزکی ٹیم پہلی اننگزمیں 283رنزپرآؤٹ ہوئی۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز 598رنزجبکہ دوسری اننگز 182رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پرڈیکلیئرکی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *