پاک فوج اور ایف سی کے دستے بلوچستان کےسیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف

پاک فوج اور ایف سی کے دستے بلوچستان کےسیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف
پاک فوج اور ایف سی کے دستے بلوچستان کےسیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف
آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، زیارت، ژوب،لورالائی، نوشکی میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ نصیرآباد،لسبیلہ اوردُکی میں ریلیف اورمیڈیکل کیمپ قائم کردئیے گئے،
پاک فوج کےہیلی کاپٹرزپنجاب کےسیلاب متاثرہ علاقوں میں بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی خان کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی بھرپورفراہمی جاری ہے۔ ہیلی کاپٹرز کی مددسے4 پروازیں کرکےامدادی سامان پہنچایاگیا، خیبرپختونخوا میں ایف سی کے جوان سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ چترال اور دیگر متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے، دوسری جانب پاک فضائیہ کی سندھ،بلوچستان، جنوبی پنجاب کےسیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں ہرممکن مددکی ہدایات کی ہیں۔ پاک فضائیہ قدرتی آفت میں گِھرے خاندانوں تک ضرورت کی چیزیں پہنچارہی ہے،
24 گھنٹوں میں کھانے پینےکی 2860 پونڈ چیزیں اوراجناس ضرورت مندوں میں تقسیم کی گئیں۔ پاک فضائیہ کی پیرامیڈیکل ٹیم نے133 مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا،

Related Articles