پاکستان کی ندا ڈار نے آئی سی سی ویمن پلیئرآف دی منتھ ایوارڈ جیت لیا

پاکستان کی ندا ڈار نے آئی سی سی ویمن پلیئرآف دی منتھ ایوارڈ جیت لیا

قومی ویمنزکرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر نڈا ڈار نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ویمن پلیئرآف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ ندا ڈار کواکتوبرکے مہینے میں شاندارپرفارمنس پرپلیئرآف دی منتھ قراردیا گیا۔ پلیئرآف دی منتھ کیلئے ندا ڈار کا بھارت کی جمیمہ روڈریگوئیز اوردیپتی شرما سے مقابلہ تھا۔ ندا نے ویمنزایشیا کپ کے 6 میچزمیں 72.50کی اوسط سے 145 رنزاسکورکئے جبکہ 8 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *