کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے تیرہ رکنی ویمنز ٹیم کا اعلان کردیا۔ آسٹریلوی ویمن ٹیم کی کپتان میگ لیننگ چھٹیاں گزارنے کے بعد ٹیم کو واپس جوائن کر چکی ہیں لیکن نائب کپتان ایلیسا ہیلی فٹنس مسائل کے باعث ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گی۔ تاہلیا میک گرا کونائب کپتان مقررکیا گیا ہے۔
پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچزسولہ، اٹھارہ اوراکیس جنوری کو برسبین اورسڈنی میں کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے میچز کے بعد تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔