پاکستان ٹیم ہوم گراؤنڈ پرپہلی باروائٹ واش، انگلینڈ نےسیریز0-3سے جیت لی

پاکستان ٹیم ہوم گراؤنڈ پرپہلی باروائٹ واش، انگلینڈ نےسیریز0-3سے جیت لی

انگلینڈ نے پاکستان کو70 سال میں پہلی بارہوم گراؤنڈ پرٹیسٹ سیریزمیں 0-3 سے وائٹ واش کردیا۔ انگلینڈ نے کراچی میں کھیلے گئے تیسرے اورآخری ٹیسٹ میں 8 وکٹوں سے میدان مارا۔ مہمان ٹیم نے چوتھے روز167رنزکا ہدف 2 وکٹوں پرحاصل کرلیا۔ انگلش ٹیم کی جانب سے بین ڈکٹ 82 اور بین اسٹوکس 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان ٹیم دوسری اننگزمیں 216رنزپرڈھیرہوئی تھی۔ انگلش اسپنرریحان احمد نے دوسری اننگزمیں 5 اورمیچ میں 7 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے پہلی اننگزمیں 304 اورانگلینڈ نے 354رنزاسکورکئے۔ پاکستان ٹیم ہوم گراؤنڈ پراس سے قبل 1960 میں ٹیسٹ سیریز0-2 سے ہاری تھی۔ ہوم گراؤنڈ پر پہلی بارپاکستان کو مسلسل 4 ٹیسٹ میچز میں شکست ہوئی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ سے قبل پاکستان ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا سے بھی ایک ٹیسٹ ہارا تھا۔ انگلینڈ کے ہیری بروک نے نہ صرف میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کیا بلکہ تینوں ٹیسٹ میچزمیں سنچریاں اسکورکرنے پرسیریزکے بہترین کھلاڑی بھی قرارپائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *