http://کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے فائنل میں گرین شرٹس نے نیوزی لینڈ کو5 وکٹوں سے شکست دی۔ کیویزنے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر163رنزاسکورکئے۔ کپتان کین ولیمسن نے 38گیندوں پر59رنزکی اننگزکھیلی۔ نسیم شاہ اورحارث رؤف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ شاداب خان اورمحمد نوازکے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ ہدف کے تعاقب میں کپتان بابراعظم جلد پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے 15رنزبنائے۔ شان مسعود 19 اوررضوان 34رنزہی بناسکے۔ 74رنزپر3 وکٹیں گرنے کے بعد محمد نواز اورحیدرعلی پاکستان کومیچ میں واپس لائے۔ 26 گیندوں پر56رنزکی شراکت بناڈالی۔ حیدرنے 15گیندوں پر31رنزکی جارحانہ اننگزکھیلی۔ آصف علی 1 رن بنا کرچلتے بنے۔ افتخاراحمد نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 25 رنزبنائے۔ نواز 22گیندوں پر38 رنزکی اننگزکھیل کرفائنل کے ہیرو قرارپائے۔

- October 14, 2022
3 years ago
0
You can share this post!