گیارہویں ایڈیشن میں کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹ کےبجائےآکشن سےہوگا۔ نئےایڈیشن میں مینٹورز، برانڈ ایمبیسڈراور رائٹ ٹومیچ قوانین ختم کردئیےگئے۔۔ پی سی بی کےمطابق آکشن سےقبل ہرفرنچائزچارکھلاڑی ریٹین کرسکےگی،، تاہم ہرکیٹیگری سےصرف ایک کھلاڑی رکھاجاسکےگا۔۔ نئی ٹیموں کوآکشن سےقبل چارچارکھلاڑی منتخب کرنےکا موقع ملےگا۔۔ ہرفرنچائزایک انٹرنیشنل کھلاڑی کوڈائریکٹ سائن کرنےکی اجازت دی گئی ہے۔۔ ٓکشن کیلئےہرٹیم کا سیلری کیپ سولہ لاکھ ڈالرہوگا۔۔ پی ایس ایل الیون کا آغازچھبیس مارچ سےہوگا جس کےکچھ میچزاقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں بھی کھیلےجائیں گے۔۔


