پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 2023 کے بجائے 2024 میں کھیلی جائے گی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 2023 کے بجائے 2024 میں کھیلی جائے گی

پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ ویسٹ انڈیز تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ملتوی کرنے پر رضا مند ہوگئے. یہ سیریز جنوری 2023 میں پاکستان میں کھیلی جانی تھی اب 2024 کی پہلی سہہ ماہی میں کھیلی جائے گی۔
سیریز ملتوی کرنے کا یہ فیصلہ کرتے وقت اس امر کو پیش نظر رکھا گیا ہے کہ 2024 آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سال ہو گا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکہ نے جون 2024 میں کرنی ہے۔ مختصر دورانئے کے یہ میچز دونوں ٹیموں کی ٹورنامنٹ کی تیاری میں معاون ثابت ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *