پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ اور ون ڈے میچز کی تاریخیں تبدیل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ اور ون ڈے میچز کی تاریخیں تبدیل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کراچی منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کی تاریخ بھی تبدیل کر دی گئی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ دونوں بورڈز کی مشاورت کے بعد ملتان سے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کی تاریخ میں بھی رد و بدل کر دیا گیا ہے۔ دوسرا ٹیسٹ اب 3 کی بجائے 2 جنوری 2023 سے کراچی میں شروع ہو گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دوسرا ٹیسٹ خراب موسم کی وجہ سے کراچی شفٹ کیا گیا۔ پاکستان نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کے میچز بھی ری شیڈول کر دیے گئے ہیں۔ ون ڈے میچز اب 9 ، 11 اور 13 جنوری 2023 کو کراچی میں ہوں گے۔ اس سے قبل ون ڈے میچز 10 ، 12 اور 14 جنوری کو ہونا تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *