پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق میچز کے ٹکٹس آن لائن خریدے جاسکیں گے، ٹی ٹوئنٹی میچز کے ٹکٹوں کی قیمت پانچ سو روپے سے شروع ہوگی۔
راولپنڈی میں ٹی ٹوئنٹی میچز 20 اور 24 اپریل کو ہوں گے، پہلے دو ایک روزہ میچز کے لیے ٹکٹ 300، 500 اور 3 ہزار میں دستیاب ہوں گے جبکہ پنڈی میں ون ڈے میچز 27 اور 29 اپریل کو ہوں گے۔
اس کے علاوہ کراچی میں شائقین 250 سے ایک ہزار روپےکا ٹکٹ خرید سکیں گے، کراچی میں ون ڈے میچز 3 ،5 اور 7 مئی کو کھیلے جائیں گے۔