پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریزکیلئے میچ آفیشلز کا اعلان، علیم ڈار سمیت 4 پاکستانی امپائرزبھی شامل

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریزکیلئے میچ آفیشلز کا اعلان، علیم ڈار سمیت 4 پاکستانی امپائرزبھی شامل

پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچزکی سیریزکیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔ زمبابوے سے تعلق رکھنے والے اینڈی پائی کرافٹ سیریز کے دوران میچ ریفری کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ سیریزکیلئے مجموعی طور پر7 امپائرز کا پینل ترتیب دیا گیا ہے۔ جس میں پاکستان کے علیم ڈار، احسن رضا، آصف یعقوب اور راشد ریاض بھی شامل ہیں۔ راولپنڈی اور کراچی ٹیسٹ میں جو ولسن اور احسن رضا فیلڈ امپائرہوں گے۔ علیم ڈار اورمرایس ایراسمس ملتان ٹیسٹ میں فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریزکا آغاز یکم دسمبر سے راولپنڈی میں ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *