پاکستانی گلوکارعلی سیٹھی دنیا کے سب سے بڑے میوزک فیسٹیول میں پرفارم کریں گے

پاکستانی گلوکارعلی سیٹھی دنیا کے سب سے بڑے میوزک فیسٹیول میں پرفارم کریں گے

پسوری کے گلوکارعلی سیٹھی کیلیفورنیا کے صحرا کولوراڈو میں منعقد ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے میوزک فیسٹیول کوچیلا میں پرفارم کریں گے۔ کیلیفورنیا کا سالانہ موسیقی اورفنون لطیفہ کا میلہ 14 اپریل سے سجے گا۔ اس سے قبل امریکن پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب بھی کوچیلا میں اپنی آواز کا جادو جگا چکی ہیں۔

اس سال بھارتی گلوکارہ Diljit Dosanjh اور Despacio بھی اس میلے کا حصہ بن رہے ہیں۔ میلے میں دنیا بھر سے 160 سے زائد گلوکار پرفارم کریں گے۔ تقریب میں موسیقی کی کئی شکلیں راک، انڈی، ہپ ہاپ، الیکٹرانک ڈانس میوزک کے ساتھ ساتھ فنون لطیفہ بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔

علی سیٹھی نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 2011 میں اپنی پہلی البم “چادر” کے ساتھ کیا جسے بہت پذیرائی ملی۔ البم میں ان کی روح پرور، بااثر آواز اور اشتعال انگیز شاعرانہ دھنوں کی تعریف کی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *