پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک بارپھرآئی سی سی پلیئرآف دی منتھ کیلئے نامزد ہوگئے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دسمبر2022 کے پلیئرآف دی منتھ کیلئے 3 کھلاڑیوں کا اعلان کیا۔ بابراعظم کے علاوہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور انگلینڈ کے ہیری بروکس بھی دوڑمیں شامل ہیں۔ بابراعظم نے گزشتہ ماہ 4 ٹیسٹ میچز میں 65.37 کی اوسط سے 523 رنزبنائے۔ بابراعظم اس سے قبل 2 بارپلئیر آف دی منتھ کا ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔

- January 5, 2023
2 years ago
0
You can share this post!