پاکستانی خاتون صحافی فہمیدہ یوسفی کے لیے اعزاز

پاکستانی خاتون صحافی فہمیدہ یوسفی کے لیے اعزاز

ڈیجیٹل پورٹل کے لیے ایڈیٹر فہمیدہ یوسفی کی اسٹوری کو 2022 میں پاکستان کی بہترین تحقیقاتی رپورٹس میں شامل کیا گیا ہے۔
گزشتہ سال پاکستان میں تحقیقاتی صحافت کے لیے اچھا رہا۔ سیاسی اسٹوریز نے بڑا اثر ڈالا۔ ملک کو سیاسی بحرانوں کا سامنا کرنا پڑا، جس میں قیادت کی تبدیلی بھی شامل ہے۔ اس صورتحال نے صحافیوں کے لیے اپنی حکومت کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے ایک موزوں ماحول پیدا کیا۔ فہمیدہ یوسفی نے بھی اپنی اسٹوری کیلیے ایسے موضوع کا انتخاب کیا ، جس پرزیادہ بات نہیں کی جاتی۔ انہوں نے جنسی زیادتی اور ہراسانی کے کیسز میں انصاف ملنے میں تاخیر پر اسٹوری کی جو گلوبل انویسٹی گیٹوو جرنلزم نیٹ ورک کی توجہ کا مرکز بنی۔ فہمیدہ عدالتی معاملات پر اپنی اسٹوری کی بنیاد رکھتی ہیں، اور ان کی رپورٹنگ کی ابتدا ایک بنیادی سوال سے ہوتی ہے — کیا پاکستانی نظام انصاف جنسی زیادتی اور ہراساں کیے جانے کے مقدمات کو سنبھالنے کے قابل ہے ؟ وہ اپنی اسٹوری میں بتاتی ہیں کہ پولیس، زیادہ تر معاملات میں نہیں جانتی کہ تفتیش کیسے کرنا ہے؟ اور یہ نہ صرف جھوٹے الزامات کا باعث بنتا ہے، بلکہ بعض اوقات، ملزمان کو ان کے جرم کے
ثبوت کے باوجود چھوڑ دیا جاتا ہے۔ پاکستان میں مین میڈیا ہو یا ڈیجیٹل ، خاتون صحافیوں کی بڑی تعداد اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہی ہے۔
اور فہمیدہ یوسفی بھی ایسی ہی باصلاحیت خواتین میں شامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *