ٹی20 ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلیا جانے کا وقت آگیا، فخرزمان نے شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ تصویرشیئرکردی

ٹی20 ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلیا جانے کا وقت آگیا، فخرزمان نے شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ تصویرشیئرکردی

قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ اب ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے آسٹریلیا جانے کا وقت آگیا ہے۔ فخرنے ٹوئٹرپر فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی کے ساتھ تصویرجاری کردی۔ انہوں نےلکھا کہ میرے لئے اعزاز ہے کہ ری ہیب کیلئے بہترین لوگوں کے ساتھ رہا۔ تعاون کرنے پر سب کا مشکورہوں۔ فخر زمان اور شاہین شاہ آفریدی انجریز کے باعث برطانیہ میں ری ہیب مکمل کررہے تھے لیکن اب دونوں کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کل آسٹریلیا پہنچ کر ٹیم کوجوائن کرلیں گے۔ فخر زمان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں ٹریولنگ ریزرو کے طور پرشامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *