آسٹریلیا کے بیک اپ وکٹ کیپر جوش انگلس ٹی ٹوئنٹی سے ورلڈکپ سے باہر ہوگئے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق جوش انگلس گزشتہ روز سڈنی میں گالف کھیلتے ہوئے انجرڈ زخمی ہوئے، انہیں ہاتھ پرکٹ لگا تھا جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔ رپورٹس کے مطابق زخم زیادہ گہرا نہیں لیکن اسے ٹھیک ہونے میں چند دن لگیں گے۔ جوش انگلس آسٹریلیا کے فرسٹ چوائس وکٹ کیپر نہیں ہیں اورمیتھیو ویڈ آسٹریلیا کی پلئینگ الیون میں شامل ہوتے ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم مینجمنٹ سوچ بچارکےبعد بیک اپ وکٹ کیپرکی شمولیت کیلئےآئی سی سی سےدرخواست کرے گی۔

- October 20, 2022
3 years ago
0
You can share this post!