ٹی20ورلڈ کپ : دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کو10وکٹوں سے شکست

ٹی20ورلڈ کپ : دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کو10وکٹوں سے شکست

دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو10 وکٹوں سے عبرتناک شکست سے دوچارکردیا۔ ٹی20 ورلڈکپ سے بھارت کی چھٹی ہوگئی۔
ایڈیلیڈ میں دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹ پر168رنزاسکورکئے۔ بھارت کا اسکور 15 اوورزمیں 100 رنزتھا لیکن آخری 5 اوورزمیں 68 رنزبن گئے۔ ویرات کوہلی نے 50 رنزبنائے۔ ہاردک پانڈیا نے 33 گیندوں پر63رنزکی دھواں دھاراننگزکھیلی۔ ہدف کے تعاقب میں انگلش اوپنرز بھارتی سورماؤں پرجھپٹ پڑے۔ بھارت کی بولنگ لائن کی اینٹ سےاینٹ بجادی۔ ایلکس ہیلزنے 47 گیندوں پر86 رنز کی پھینٹی لگائی۔ کپتان جوز بٹلر نے بھی جارحانہ 80 رنز بنائے۔ دونوں کے درمیان ورلڈکپ تاریخ کی ریکارڈ شراکت بنی۔ انگلینڈ سولہویں اوور میں ہی بغیرکسی نقصان کے ہدف تک پہنچ گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *