ٹی20ورلڈ کپ، آئی سی سی کی جانب سے سیمی فائنلز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

ٹی20ورلڈ کپ، آئی سی سی کی جانب سے سیمی فائنلز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔ پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان بدھ 9 نومبر کو سڈنی میں کھیلے جانے والے سیمی فائنل کیلئے جنوبی افریقا کے مرایس اراسمس اورانگلینڈ کے رچرڈ اِلنگورتھ فیلڈ امپائرز ہوں گے۔ انگلینڈ کے کرس براڈ میچ ریفری کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ایراسمس حالیہ ورلڈ کپ میں متنازع فیصلوں کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہے۔ 10نومبرکوایڈیلیڈ میں انگلینڈ اوربھارت کے درمیان دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا کے کمار دھرما سینا اورآسٹریلیا کے پال ریفل فیلڈ امپائرزہوں گے۔ ڈیوڈ بون میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *