ویسٹ انڈیز کےلیجنڈری بلےباز سرویوین رچرڈز پاکستان جونیئرلیگ کے مینٹورمقرر
پی سی بی جاوید میانداد کو پہلے ہی لیگ کا مینٹورمقر کرچکا ہے۔
دونوں عظیم کھلاڑی جونیئرلیگ کے پلیٹ فارم سے ایک بار پھر قذافی اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔ رچرڈز میانداد کیساتھ دوبارہ میدان میں اترنے پربہت خوش ہیں۔ کہتے ہیں امید ہے پاکستان جونیر لیگ سے نئے اسٹار کرکٹرز سامنے آئیں گے۔ جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ ویوین رچرڈز دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں ان کیساتھ دوبارہ میدان میں اترنے کا موقع یادگار ہوگا۔