وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان دنیا کی 25 بااثر خواتین کی فہرست میں شامل

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان  دنیا کی 25 بااثر خواتین کی فہرست میں شامل

میڈیا رپورٹس کے مطابق فنانشل ٹائمز کی جانب سے 25 بااثر خواتین کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔ فہرست میں 2022 کی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی بااثر خواتین کو ان کے شعبوں میں شاندار خدمات کی وجہ سے شامل کیا گیا ہے۔ میڈیا آؤٹ لیٹ نے شیری رحمان کو ’ٹیمپرینس لیڈی‘ کا خطاب دیا ہے۔ فہرست میں فن لینڈ کے وزیراعظم، کولمبیا کے نائب صدر، بارباڈوس کے وزیراعظم، میگھن مارکل اور دیگر کا نام بھی شامل ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *