کرکٹ بائیبل وزڈن نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کردیا۔۔ ٹیم میں 6 ممالک کے کھلاڑی شامل ہیں۔ پاکستان کے محمد رضوان، شاداب خان اور حارث رؤف بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کےفاتح کپتان جوز بٹلر سمیت 3 انگلش کرکٹرز کو بھی ٹیم میں رکھا گیا ہے۔ بھارت کے دو جبکہ جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور زمبابوے کا ایک ایک کھلاڑی بھی ٹیم میں شامل ہے۔