وزارت دفاع کی الیکشن کے لیے سیکیورٹی دینے سے معذرت

وزارت دفاع کی الیکشن کے لیے سیکیورٹی دینے سے معذرت

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن اور پنجاب و کے پی کے انتخابات کیلئے سکیورٹی فراہم نہیں کرسکتے۔ ذراءع کے مطابق رینجرز اور ایف سی کی پولنگ اسٹیشنوں کے باہر تعیناتی کے حوالے سے وزارت دفاع نے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز بارڈر اور اندرونی ملک سکیورٹی میں مصروف ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے وزارت دفاع کے خط میں کہا گیا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے، مسلح افواج 27 فروری سے 3 اپریل تک مردم شماری کے عمل میں مصروف ہوں گی، ضمنی اور خیبر پختونخوا، پنجاب اسمبلیوں کے الیکشن کے لیے آرمڈ فورسز کی تعیناتی قابل عمل نہیں ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *