سابق پاکستانی فاسٹ بولرشعیب اخترقومی کرکٹ ٹیم کی سپورٹ میں سامنے آگئے۔ ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ شکست پرتکلیف تو بہت ہورہی ہے لیکن پھربھی ٹیم کے ساتھ کھڑا ہوں۔ شعیب اخترنے کہا کہ ٹیم نے فائنل میں پہنچ کربڑا کارنامہ انجام دیا۔ پاکستانی بولرزنے پورے ٹورنامنٹ کے دوران بہترین بولنگ کی۔ شاہین شاہ آفریدی کا ان فٹ ہونا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔ شکست کے باوجود سرنہیں جھکانے۔

- November 13, 2022
2 years ago
0
You can share this post!