فیفا ورلڈکپ فائنل میں شکست کے بعد فرانس کے کئی شہروں میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔ پیرس کے مختلف علاقوں میں شائقین سڑکوں پر نکل آئے، مشتعل افراد نے کچرے کے ڈبوں کو آگ لگا دی، پولیس پر پتھراؤ بھی کیا، پولیس نے ہجوم پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا، متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ لیوں میں بھی رات بھرہنگامہ آرائی کا سلسلہ جاری رہا۔۔

- December 19, 2022
2 years ago
0
You can share this post!