نیٹ فلکس پاس ورڈ شئیرنگ ، کریک ڈاؤن کا آغاز

نیٹ فلکس پاس ورڈ شئیرنگ ، کریک ڈاؤن کا آغاز

نیٹ فلکس کی جانب سے کئی ماہ سے کی جانے والی تنبیہ پر عمل کرنے کا وقت آگیا۔ ابتدائی طور پر کینیڈا، نیوزی لینڈ، پرتگال اور اسپین میں نیٹ فلکس پاس ورڈ شیئر کرنے والے صارفین سے اضافی فیس لی جائے گی۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 4 ممالک میں ‘ایکسٹرا ممبر سب اکاؤنٹ فیس’ نامی کریک ڈاؤن کو آنے والے ہفتوں میں دیگر ممالک تک توسیع دی جائے گی۔ اس کریک ڈاؤن کے دوران پاس ورڈ شیئر کرنے والے افراد سے فی اکاؤنٹ کینیڈا میں 8 کینیڈین ڈالرز (1627 پاکستانی روپے)، نیوزی لینڈ میں 8 نیوزی لینڈ ڈالرز (1388 پاکستانی روپے)، پرتگال میں 4 یورو (1173 پاکستانی روپے) جبکہ اسپین میں 6 یورو (1760 پاکستانی روپے) اضافی فیس لی جائے گی۔ فی الحال کمپنی کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ دیگر ممالک میں اس طرح کا کریک ڈاؤن کب تک شروع کیا جائے گا۔ کمپنی ایک اکاؤنٹ کو مختلف افراد کو استعمال کرنے سے روکے گی؟

کسی گھر یا پرائمری لوکیشن میں نہ رہنے والے افراد اس جگہ کے اکاؤنٹ کو دیگر مقامات پر اسٹریمنگ مواد دیکھنے کے لیے استعمال نہیں کرسکیں گے۔

نیٹ فلکس اکاؤنٹ کو اب بھی شیئر کرنا ممکن ہوگا مگر ایک گھر کے اندر۔

اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ آپ کی ڈیوائسز اس جگہ کے وائی فائی سے منسلک ہوں، اس مقصد کے لیے کمپنی کی جانب سے صارفین کو پرائمری لوکیشن کے وائی فائی سے کنکٹ کرنے کا کہا جائے گا۔

صارفین کو پرائمری لوکیشن پر ہر 31 دن میں کم از کم ایک بار اپنی ڈیوائسز سے نیٹ فلکس پر سائن ان ہونا ہوگا، جس کے بعد کمپنی کی جانب سے ڈیوائس پر نیٹ فلکس تک رسائی بلاک نہیں کی جائے گی۔

جو فرد کسی مختلف جگہ پر غیر متعلقہ ڈیوائس سے اکاؤنٹ میں لاگ ان ہونے کی کوشش کرے گا، اس کی سروس تک رسائی روک دی جائے گی۔

گھر سے باہر اگر صارف کسی نئی ڈیوائس پر نیٹ فلکس پر سائن ان ہونا چاہتا ہے تو اس مقصد کے لیے ایک نیا طریقہ کار متعارف کرایا جائے گا۔

ایسے صارفین کی جانب سے سائن ان ہونے کے لیے کمپنی سے ایک عارضی کوڈ فراہم کرنے کی درخواست کی جائے گی، جس سے انہیں 7 دن تک گھر سے باہر اکاؤنٹ تک رسائی مل جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *