نیویارک ، “بم سائیکلون” بدترین طوفان قرار ، 60 سے زائد جانیں لے گیا

نیویارک ، “بم سائیکلون” بدترین طوفان قرار ، 60 سے زائد جانیں لے گیا

کرسمس کی شام نیویارک والوں پر قہر بن کر ٹوٹی ،، جب کرسمس کے دن برفانی طوفان کی شکل اختیار کرنے والا بم سائیکلون ۔۔۔ نیویارک کے شہر بفلو کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔ برفانی طوفان نے لوگوں کو ان کی گاڑیوں میں ہی قید کردیا، بجلی کی بندش اور شدید طوفان سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ گئی۔ حکام کے مطابق طوفان کی وجہ سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد دو درجن سے زاءد ہوچکی ہے۔ نیویارک کے گورنر نے اسے انیس سو ستتر کے بعد تاریخ کا بدترین برفانی طوفان قرار دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر ملک بھر میں موسم سے متعلق مختلف واقعات میں ساٹھ سے زاءد افراد جاں سے گئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *