نیوکراچی : سیکٹر5 میں پولیس کی کارروائی، انتہائی مطلوب 4 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار
پولیس کے مطابق ملزمان اندرون سندھ اور کراچی میں سینکڑوں وارداتوں میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان سے کلاشنکوف، 4 پستول اور دیگراسلحہ برآمد ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان آئل گودام، جیولری کی دکانوں، پیٹرول پمپ پر وارداتیں کرتےتھے، ملزمان تالا توڑنے کی 100سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔