نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز، پاکستان کے 16رکنی اسکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز، پاکستان کے 16رکنی اسکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ قومی ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران اسکواڈ کا اعلان کیا۔ ون ڈے اسکواڈ میں بابراعظم (کپتان)، فخر زمان، حارث رؤف، حارث سہیل، امام الحق، کامران غلام، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان آغا، شاہ نواز دھانی، شان مسعود، طیب طاہر اور اسامہ میر شامل ہیں۔ حارث سہیل کی سوا دوسال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ پاکستان کپ کے ٹاپ پرفارمرطیب طاہرکوپہلی باراسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ آل راؤنڈرشاداب خان کو انجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *