محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی کراچی میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ہے، جب کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چھتیس سے 38 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب پھر بڑھنے لگا ، آج شہر میں دن کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد اور شام میں 35 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ نمی بڑھنے سے گرمی کی شدت 39 ڈگری تک محسوس کی جاسکتی ہے۔ شہر میں مغربی سمت سے سست رفتار ہوائوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی میں آج بھی گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں گی۔ صو ب سندھ کے بیشتر مقامات پر مطلع صاف اور بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔