پاکستان کے حشام ہادی خان نے بھارتی سرزمین پرقومی پرچم بلند کردیا۔ حشام نے بھارت میں ہونے والی پہلی ایشین یوتھ اسکریبل چیمپیئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ نئی دہلی میں کھیلی گئی چیمپیئن شپ کے فائنل میں حشام ہادی نے بھارت کے مادھو کمتھ کو شکست دی۔ پاکستان کے عفان سلمان تیسرے نمبرپررہے۔ مونس خان نے انڈر16 اوراحمد سلمان نے انڈر12 ٹائٹل اپنے نام کیا۔ پاکستان کے 6 کھلاڑیوں نے ٹاپ 10 پلیئرز میں جگہ بنائی جبکہ پاکستان نے ایونٹ کا اختتام نمبرون ٹیم کی حیثیت سے کیا۔

- November 27, 2022
2 years ago
0
You can share this post!