پاکستانی اداکارہ کبری خان نے گزشتہ چار دن سے سوشل میڈیا پر جاری لڑائی کے خلاف قانون کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔ کبری نے کاغذات کے اسکرین شاٹس شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ واضح کرنے کے باوجود کہ ان کا نام غلط فہمی کی بنیاد پر لیا گیا، سوشل میڈیا پر ان کے خلاف ہرزہ سرائی کا سلسلہ جاری ہے۔ اور ان کی تصاویر غلط انداز میں استعمال کی جارہی ہیں۔ لیکن اب بہت ہوگیا۔ کبری نے لکھا کہ وہ ہر اس سخت محنتی اور پروفیشنل عورت کے لیے کھڑی ہوئی ہیں ، جن کی روزانہ کی بنیاد پر تذلیل کی جاتی ہے۔ وہ اس لیے کھڑی ہیں تاکہ ایسی کسی بھی سچویشن میں عورتوں اور مردوں کو بھی یہ پتہ ہو کہ اپنے لیے کھڑے ہونا ، ان کا آئینی حق ہے۔آخر میں کبری خان نے لکھا کہ میں یہ معاملہ اپ کے ، قانون نافذ کرنے والوں اور اللہ کے سپرد کرتی ہوں۔

- January 5, 2023
2 years ago
0
You can share this post!