میٹا نے پاکستان میں فیس بک اسٹارز سروس کا آغاز کردیا

میٹا نے پاکستان میں فیس بک اسٹارز سروس کا آغاز کردیا

میٹا نے اپنا تازہ ترین مونیٹائزیشن فیچر “فیس بک اسٹارز” پاکستان میں لانچ کردیا ہے۔
عالمی ٹیک کمپنی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فیس بک اسٹارز شائقین کو تخلیق کاروں کی مدد کے لیے ڈیجیٹل سامان خریدنے اور بھیجنے کی اجازت دے گا، یہ فیچر فیس بک ریلز، فیس بک لائیو، آن ڈیمانڈ ویڈیوز، تصاویر اور ٹیکسٹ پوسٹس پر دستیاب ہے۔
“تخلیق کاروں کی کمیونٹی بنانے اور ان کے شوق کو پیشوں میں تبدیل کرنے میں مدد کرنا پاکستان میں ہماری مسلسل سرمایہ کاری کا ایک اہم حصہ ہے۔ آج، ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ فیس بک اسٹارز پاکستان میں تمام اہل تخلیق کاروں کے لیے کھلا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ کمانا شروع کر سکیں۔
صرف اسی سال، میٹا نے ریلز کو پاکستان میں متعارف کرایا، اس کی ٹک ٹاک جیسی مختصر شکل والی ویڈیوز، جو جلد ہی میٹا پلیٹ فارمز پر عالمی سطح پر سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے مواد کی شکل اختیار کرگئی۔ فیس بک اور انسٹاگرام پر ہر روز 140 بلین سے زیادہ ریلز چلائی جاتی ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سنگاپور میں میٹا کے علاقائی دفتر کے دورے کے دوران کہا کہ “پاکستان میں مقامی کاروباروں کی حمایت کرنے اور پاکستانی مواد تخلیق کاروں کے لیے بامعنی، قابل اعتماد آمدنی پیدا کرنے کے لیے مختلف راستے کھولنے میں میٹا کے تعاون کو دیکھ کر ہمیں حوصلہ ملا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اسٹارز پروگرام رقم کمانے کے نئے مواقع پیدا کرے گا اور ملک کی ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔” فیس بک اسٹارز، تمام کانٹینٹ کریءیٹرز کے لیے دستیاب ہوں گے جن کے کم از کم ایک ہزارفولورز پچھلے ساٹھ دنوں میں آن لائن ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *