انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا۔۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح انگلینڈ کے جوزبٹلرکوٹیم آف دی ٹورنامنٹ
کا کپتان مقررکیا گیا ہے۔ انگلینڈ کے ایلکس ہیلز، مارک ووڈ اورسیم کرن بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، اورآل راؤنڈرشاداب خان بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ بھارت کے ویرات کوہلی اورسوریا کماریادیو، نیوزی لینڈ کے گلین فلپس، جنوبی افریقا کے نورکیا اور زمبابوے کےسکندررضا بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ
کا حصہ ہیں۔ بھارت کے ہاردک پانڈیا بارہویں کھلاڑی ہیں۔۔