میلبرن : انگلینڈ دوسری بارٹی 20 کرکٹ کا عالمی چیمپیئن بن گیا

میلبرن : انگلینڈ دوسری بارٹی 20 کرکٹ کا عالمی چیمپیئن بن گیا

انگلینڈ نے فائنل میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کردوسری بارٹی20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ میلبرن کے تاریخی میدان پر قومی شاہین 30 سال پرانی تاریخ دوہرانے میں ناکام رہے۔ انگلینڈ کی دعوت پرپہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کی بیٹنگ لڑکھڑاگئی۔ کوئی بھی کھلاڑی انگلینڈ کیلیے خطرہ نہ بن سکا۔ شان مسعود 38 اوربابراعظم نے 32 رنزاسکورکئے۔ 6 کھلاڑی ڈبل فیگرزتک بھی نہ پہنچ سکے۔ سیم کرن نے 3 اورعادل رشید نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ گرین شرٹس کا اسکور8 وکٹوں پر 137 تک پہنچ سکا۔ ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کو مشکلات پیش آئیں۔ پاکستانی بولرزنے فائٹ بیک کیا۔
ایلیکس ہیلز اورفِل سالٹ کو جلد پویلین بھیج دیا۔ حارث رؤف نے2 وکٹیں لے کر ہلچل مچائی۔ کپتان جوزبٹلر بھی 26 رنز بناکر چلتے بنے۔ بین اسٹوکس پاکستان کی جیت میں حائل ہوگئے۔ پہلے ہیری بروک اور پھرمعین علی کے ساتھ قیمتی شراکت بنائیں۔ اسٹوکس نے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف 6 گیندیں قبل 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ انگلینڈ کے سیم کرن فائنل اورٹورنامنٹ کے بہترین پلیئرقرارپائے۔ فاتح ٹیم کو16 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم اورٹرافی ملی۔ انگلینڈ نے 2019 میں ون ڈے ورلڈ کپ جیتا اور آج ٹی20ورلڈ کپ کا ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *