کوپ 27 اجلاس : موسمیاتی تبدیلوں سے متاثرہ ملکوں کے لیے فنڈ قائم کرنے پر اتفاق

کوپ 27 اجلاس : موسمیاتی تبدیلوں سے متاثرہ ملکوں کے لیے فنڈ قائم کرنے پر اتفاق

مصر کے شہر شرم الشیخ میں دو ہفتے سے جاری کانفرنس میں پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک نے مالدار اور آلودگی پھیلانے والے ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ انھیں پہنچنے والی تباہی کی تلافی کی جائے، دو ہفتوں کے مذاکرات کے بعد مطالبہ منظور کر لیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی ٹویٹ میں کوپ 27 میں ہونے والی پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ’موسمیاتی انصاف کے ہدف کی جانب پہلا اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔‘
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’یہ عبوری کمیٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ تاریخی پیش رفت پر کام کرے۔
اس سے پہلے خبر ایجنسی سے گفتگو میں وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا تھا کہ معاہدہ ہو جاتا ہے تو یہ کمزور لوگوں کے لیے ایک مثال ہو گا، کمزور متحد ہو جائیں تو ناممکنات کی رکاوٹیں بھی ختم کر سکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *