سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں 1800 روپے فی تولہ اضافہ ہوگیا۔ ایک تولہ سونا ایک لاکھ 48 ہزار 100 روپے کا ہوگیا ۔
دس گرام سونا 1543 روپے اضافے سے ایک لاکھ 26 ہزار 972 روپے کا ہوگیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر اضافے سے 1676 ڈالر فی اونس ہے۔