ملک میں بارش اوربرفباری کے نئے سسٹم کی آمد، کراچی میں سردی کی شدت میں کمی کا امکان

ملک میں بارش اوربرفباری کے نئے سسٹم کی آمد، کراچی میں سردی کی شدت میں کمی کا امکان

موسم سرما کے دوران بارش اور برفباری کا نیا سسٹم ملک میں داخل ہورہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں آج شمالی بلوچستان میں داخل ہوں گی جس سے کوئٹہ، زیارت اور چمن سمیت شمالی بلوچستان میں کل اور پرسوں بارش اور پہاڑوں پربرف باری ہوسکتی ہے۔ اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش متوقع ہے جبکہ چترال، سوات، مالاکنڈ، کوہستان اور ایبٹ آباد میں بھی بادل برسیں گے۔ بارش سے ان علاقوں کے درجہ حرارت میں 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی میں کل شام یا رات سے سردی کی شدت میں کچھ کمی آجائےگی۔ رات کےاوقات میں درجہ حرارت 10 سے 13 اور دن میں 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔ سسٹم کے زیر اثر 10 سے 11 جنوری کے دوران کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہےجس سے درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جاسکتا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج بھی دھند کا راج ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *