ملک بھرمیں ڈینگی کے وارتھم نہ سکے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں وائرس سے مزید 2 افراد جان کی بازی ہارگئے۔ سندھ میں ڈینگی کے 352 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جن میں سے 235کا تعلق کراچی سے ہے۔ خیبرپختونخوا میں بھی ایک اور مریض جاں بحق ہوگیا۔ مزید 455 کیسز سامنے آگئے۔ پنجاب میں بھی مزید 325 افراد ڈینگی میں متبلا ہوگئے۔ 132 مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ اسلام آباد میں مزید 73کیسزرپورٹ ہوئے۔


