ملک بھر میں ٹھنڈا ٹھار موسم خوب رنگ جمارہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں شدید سرد ر ہے گا۔
صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری ،گلیات اور گرد و نواح میں شدیدسرد رہے گا۔ لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ اور گردونواح میں دھند چھائی رہے گی۔
آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت ، لیہ میں منفی15، استور منفی 12،اسکردو منفی 11،گوپس،کالام،زیارت منفی 09،ہنزہ منفی 07،قلات منفی06،بگروٹ،دیر، پاراچنارمنفی 05،گلگت اورراولاکوٹ میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔