پاکستان کے عوام روٹی کیلئے پریشان۔ ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔ چکی کا آٹا 145سے 150 روپے تک فروخت ہورہا ہے۔ فائن آٹے کی فی کلو قیمت ایک 130 روپے تک پہنچ گئی۔ عوام سستے آٹے کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پرمجبور ہیں۔ بازار کے اعداد و شمار کے کراچی سے خیبر تک عوام سستا آٹا خریدنے کیلئے گھنٹوں قطاروں میں لگنے پرمجبورہیں۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ ملک میں سستا آٹا دستیاب ہے جبکہ عوام کا کہنا ہے کہ یہ آٹا کہاں ملتا ہے، کوئی انہیں آکربتادے۔

- January 6, 2023
2 years ago
0
You can share this post!