ملک بھرمیں بجلی مہنگی، کراچی کیلئے سستی کردی گئی

ملک بھرمیں بجلی مہنگی، کراچی کیلئے سستی کردی گئی

کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 4 روپے 89 پیسے سستی جب کہ ملک بھر میں 19 پیسے مہنگی کردی گئی۔ نیپرا کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 4 روپے 21 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، اوراتھارٹی نے 29 ستمبر کو ایف سی اے پر سماعت کی تھی۔ دوسری جانب ملک بھر میں اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 19 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔ اضافے کا اطلاق صرف اکتوبر کے بلوں پرہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *