ملتان ٹیسٹ کے پہلے روزپاکستانی کھلاڑی چھاگئے۔ انگلینڈ کی ٹیم کوپہلی اننگزمیں 281رنزپرآؤٹ کیا۔ پہلے دن کھیل کے اختتام تک 2وکٹوں پر107رنزبنالئے۔ ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان ٹیم 3 تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتری۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا جودرست ثابت نہ ہوسکا۔ پاکستان نے انگلینڈ کو اسپن جال میں پھنسالیا۔ انگلینڈ کی اننگز 281رنزپرتمام ہوئی۔ تمام 10 وکٹیں پاکستانی اسپنرزنے حاصل کیں۔ ابراراحمد نے 7 اورزاہد محمود نے 3 شکارکئے۔ جواب میں پاکستانی اوپنرزجلد پویلین لوٹ گئے۔ امام الحق 0 اور عبداللہ شفیق 14 رنزبنا کرچلتے بنے۔ کپتان بابراعظم اورسعود شکیل ڈٹ گئے۔ بابرنے شاندارففٹی بنائی۔ کھیل کے اختتام پربابر61 اورسعود 32 رنزکے ساتھ کریز پرموجود تھے۔

- December 9, 2022
2 years ago
0
You can share this post!