ملتان ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا۔ پاکستان کوجیت کیلئے مزید 157رنزجبکہ انگلینڈ کو 6 وکٹیں درکارہیں۔ میچ کے تیسرے روزپاکستان نے انگلینڈ کی دوسری اننگزکا خاتمہ 275رنزپرکردیا۔ ہیری بروک سنچری بناگئے۔ ابراراحمد نے 4 اورزاہد محمود نے 3 شکارکئے۔ ہدف کےتعاقب میں پاکستانی اوپنرزنے 66رنزکا آغاز فراہم کیا۔ محمد رضوان 30 رنزبنا کربولڈ ہوگئے۔ کپتان بابراعظم بھی کوئی کمال نہ دکھاسکے اورصرف ایک رن پران کی وکٹ بھی اڑگئی۔ عبداللہ شفیق نے 45رنزکی اننگزکھیلی۔ 83رنزپر3وکٹیں گرنے کے بعد ہیمسٹرنگ کی تکلیف کا شکارامام الحق بیٹنگ کیلئے آئے اورسعود شکیل کے ساتھ 108رنزکی شراکت بنا کراننگزمستحکم کردی۔ امام نے کیرئیرکی پانچویں ففٹی داغ دی۔ وہ 60رنزپرہمت ہارگئے۔ تیسرے روزکھیل کے اختتام تک پاکستان نے 4 وکٹوں پر198رنزبنائے۔ سعود شکیل 54 اورفہیم اشرف 3 رنزپرناٹ آؤٹ ہیں۔

- December 11, 2022
2 years ago
0
You can share this post!