پاکستان سُپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا رنگا رنگ تقریب سے آغاز
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں تقریب کا آغاز گلوکارہ آئمہ بیگ نے قومی ترانے سے کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈکی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی اور ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کے ساتھ اسٹیج پر آئے، اس موقع پر لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے اونرز بھی اُن کے ہمراہ تھے۔
ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ کی زبردست پرفارمنس اور مقامی فنکاروں کے علاقائی ڈانس نے اسٹیڈیم میں موجود شائقین کا جوش اور بھی بڑھایا۔
عاصم اظہر، شائے گل اورفارس شفیع نے پی ایس ایل کا ترانہ پیش کیا۔ تقریب کے آخر میں دلکش آتش بازی سے آسمان رنگوں سے روشن ہوگیا