نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے آئندہ ورلڈکپ کے حوالے سے قومی ویمنز ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔ ملالہ یوسفزئی نے شوہرعصر ملک کے ہمراہ لاہور میں قومی ویمن کرکٹرزسے ملاقات کی۔ ملاقات میں کرکٹر سدرا امین ، ڈیانا بیگ اور طوبیٰ حسن، انڈر19 کرکٹ ٹیم کی ایمان فاطمہ، شوال ذوالفقار اورمنیجرعائشہ جلیل موجود تھیں۔ ملالہ نے ویمنزکرکٹرز کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ پریکٹس جاری رکھیں اوراپنی صلاحیتوں پراعتماد کریں۔ بچیاں ویمنزکرکٹرز کوٹی وی پر دیکھتی ہیں تو ان میں شوق بڑھتا ہے۔ اپنے کھیل سے جتنا ہو سکتا ہے انجوائے کریں۔ چیلنج کو قبول کرنا سیکھیں، کامیابی قدم چومے گی۔ ویمن کرکٹرز نے ملالہ یوسفزئی کو دستخط شدہ شرٹ اور قومی ویمنز ٹیم کی جیکٹ بھی پیش کی۔

- December 16, 2022
2 years ago
0
You can share this post!