معروف صداکار،اداکار،ہدایت کار اور میزبان ضیاء محی الدین 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

معروف صداکار،اداکار،ہدایت کار اور میزبان ضیاء محی الدین 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

معروف صداکار،اداکار،ہدایت کار اور میزبان ضیاء محی الدین 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ انا للہ وا انا علیہ راجعون۔ انگریزی اور اردو زبان میں درست تلفظ ، تاریخ کے حوالہ جات، غرض ہر موضوع پر ضیا محی الدین کی گرفت بہت مضبوط تھی۔

کئی برسوں تک پاکستان سمیت بیرونِ ملک اپنے فن کے ذریعے خوب نام کمانے والے ضیا محی الدین بیس جون انیس سو اکتیس کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے ابتدائی زندگی قصور اور لاہور میں گزاری۔ ضیا محی الدین نے پچاس کی دہائی میں لندن کے ‘رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹ’ سے اداکاری کی باقاعدہ تربیت حاصل کی۔ جس کے بعد انہیں انیس سو باسٹھ میں فلم ‘لارنس آف عریبیہ’ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ جس میں انہوں نے باکمال اداکاری کی۔

ضیا محی الدین نے بہت عرصے تک برطانیہ کےتھیٹر کے لیے کام کیا۔ اس کے علاوہ ضیا محی الدین برطانوی سنیما اور ہالی وڈ میں بھی فن کے جوہر دکھاتے رہے۔ضیامحی الدین براڈوے کی زینت بننے والے جنوبی ایشیا کے پہلے اداکار تھے۔
70 کی دہائی میں پی ٹی وی سےضیامحی الدین شو کے نام سے منفرد پروگرام شروع کیا اور 1973 میں پی آئی اے آرٹس اکیڈمی کےڈائریکٹر مقرر کردیےگئے۔

جنرل ضیا الحق کے مارشل لا کے بعد ضیا محی الدین واپس برطانیہ چلے گئے،90 کی دہائی میں مستقل پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا.
ضیا محی الدین نے انگریزی اخبار دی نیوزمیں کالم بھی لکھے، ضیامحی الدین کی کتاب”A carrot is a carrot” ایک مکمل ادبی شہہ پارہ ہے۔

ضیامحی الدین کی خدمات کے اعتراف میں 2003 میں انھیں ستارہ امتیاز اور 2012 میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا،ضیامحی الدین نے 2004 میں کراچی میں نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کی بنیاد رکھی اور زندگی کے آخری لمحات تک نیشنل اکیڈمی آف پرفامنگ آرٹس کے سربراہ رہے۔

ضیا محی الدین کےوالدکوپاکستان کی پہلی فلم تیری یاد کےمصنف اورمکالمہ نگار ہونےکا اعزاز حاصل تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shabana Syed (@shabana_syed101)

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *