مظاہرین پر تشدد، برطانیہ نے ایرانی پولیس حکام پر پابندیاں عائد کردیں

مظاہرین پر تشدد، برطانیہ نے ایرانی پولیس حکام پر پابندیاں عائد کردیں

ایران میں مہسا امینی کی موت پراحتجاج کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے پر برطانیہ نے ایران کی اخلاقی پولیس اوردیگراعلیٰ سیکیورٹی افسران پر پابندیاں عائد کردیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں مہسا امینی کی دوران حراست موت کے بعد سے ملک بھرمیں پُرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔ ایرانی پولیس مظاہروں کوروکنے کیلئے مسلسل طاقت کا استعمال کررہی ہے، جس پرامریکا، برطانیہ سمیت دیگر ممالک نے تشویش کا اظہارکیا ہے۔ برطانیہ کی پابندی کے بعد ایران کی اخلاقی پولیس کا کوئی بھی اہلکار یا افسر اور دیگر اعلیٰ سیکیورٹی افسران برطانیہ نہیں جاسکیں گے جب کہ برطانیہ میں موجود ان کے اثاثے منجمد ہوجائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *