مشہور اداکار اور کامیڈین اسماعیل تارا 73 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

مشہور اداکار اور کامیڈین اسماعیل تارا 73 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

اسماعیل تارا  گردوں کے مرض میں مبتلا تھے اور ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔  اسماعیل تارا نے کئی اسٹیج اور ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اسماعیل تارا سولہ نومبر 1949 کو لاہور میں پیدا ہوئے اور ستر کی دہائی میں اسٹیج سے اپنے فنی کریئر کا آغاز کیا۔ ان کے قہقہے بکھیرنےوالے آڈیو کیسٹ کی مقبولیت انہیں ٹی وی پر لے آئی جس سے وہ اگلی پانچ دہائیوں تک جڑے رہے۔ اسی کی دہائی میں پی ٹی وی کے پروگرام ففٹی ففٹی میں اسماعیل تارا کی اداکاری کو مداح آج بھی نہیں بھولے۔ اس شو میں جہاں انہوں نے حالات حاضرہ پر طنزومزاح کے ساتھ تبصرہ کیا تھا وہیں اپنی اداکاری کا لوہا بھی منوایا تھا۔
اسماعیل تارا  نے 1987 میں پی ٹی وی کے لیے ‘ گھرراما’ جیسا سٹ کام بھی تحریر کیا جس میں ان کے ساتھ  ‘ففٹی ففٹی’ کی ساتھی اداکارہ زیبا شہناز نے بھی کام کیا تھا۔ اسماعیل تارا نے پینتالیس سال سے زائد عرصے تک فن کی خدمت کی جس پر انہیں متعدد ایوارڈز ملے جس میں بہترین کامیڈین کے پانچ نگارایوارڈ شامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *